بحرین میں بامعنی مذاکرات پر تاکید، دکھاوے کے انتخابات کا بائیکاٹ

IQNA

بحرین میں بامعنی مذاکرات پر تاکید، دکھاوے کے انتخابات کا بائیکاٹ

16:11 - October 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1463702
بین الاقوامی گروپ:شیخ علی سلمان نے سیاسی اصلاحات کی غرض سے حکومت اور مخالف پارٹیوں کے درمیاں بامعنی مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دکھاوے کے انتخابات ہرگز کوئی راہ حل نہیں ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق بحرین میں جمعیت الوفاق کے سکریٹری نے ملک میں ہونے والے انتخابات کو بے اعتبار قراردیا ہے۔ لولوء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے سیاسی اصلاحات کی غرض سے حکومت اور مخالف پارٹیوں کے درمیاں بامعنی مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دکھاوے کے انتخابات ہرگز کوئی راہ حل نہیں ہے کیونکہ یہ انتخابات خود بحران کا ایک حصہ ہیں اور ان کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔ شیخ علی سلمان نے کہاکہ بحرین کا بحران دراصل گفتگو سے ہی حل ہوگا لیکن آل خلیفہ کی حکومت تشدد آمیز پالیسیوں اور بیرونی افواج کی مدد، غیر ملکی ایجنٹوں کے سیاسی ہتھکنڈوں کے سہارے اپنی بات منوانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح ملک میں امن و استحکام نہیں آسکتا۔ دریں اثنا بحرین کے ایک عالم دین سید عبداللہ الغریفی نے کہا کہ ملک کا بحران آل خلیفہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے اور انتخابات سے یہ بحران مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ بحرین میں بائیس نومبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

60244

نظرات بینندگان
captcha