ایران- أفغانستان بارڈر سے داعش کے دو تاجیک دہشتگرد گرفتار

IQNA

ایران- أفغانستان بارڈر سے داعش کے دو تاجیک دہشتگرد گرفتار

7:36 - April 13, 2024
خبر کا کوڈ: 3516204
ایکنا: طالبان زرائع کے مطابق ایران- أفغانستان بارڈر سے داعش کے دو تاجیک دہشتگرد گرفتار کرلیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز، العالم نیوز چینل کے مطابق، طالبان کے قریبی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ افغان حکمراں ادارے کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ نمروز میں دو تاجیک شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو داعش دہشت گرد گروہ کے رکن ہیں۔

 

"المرصد" نے اطلاع دی ہے کہ حراست میں لیے گئے داعش کے ارکان نے کہا کہ وہ تاجکستان کے شہری ہیں اور جب وہ روس میں رہتے تھے تو انہیں اس دہشت گرد گروہ میں مدعو کیا گیا تھا۔

 

اس رپورٹ کے مطابق داعش کے ان دو ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ عسکری اور مذہبی تربیت کے لیے پاکستان کے شہر کوئٹہ جانا چاہتے تھے۔/

 

4209981

ٹیگس: داعش ، ایران ، گرفتار
نظرات بینندگان
captcha