غاصب صیہونی رژیم کو سزا ملنی چاہئے: رہبر انقلاب اسلامی

IQNA

غاصب صیہونی رژیم کو سزا ملنی چاہئے: رہبر انقلاب اسلامی

5:36 - April 11, 2024
خبر کا کوڈ: 3516196
ایکنا: دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ فضائی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس حملے پر غاصب صیہونی حکومت کو سزا ملے گی۔

ایکنا نیوز- رہبری ویب سائٹ کے مطابق رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے نماز عیدالفطر کے خطبوں میں ایرانی عوام اور مسلمین عالم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور رمضان میں قرآنی سرگرمیوں کو سراہا۔

رھبر معظم نے غزہ مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ فضائی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس حملے پر غاصب صیہونی حکومت کو سزا ملنی چاہئے اور یہ سزا اس کو دی جائے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے اس جملے پر مصلائے امام خمینی کی فضا اللہ اکبر، اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کے حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ غاصب صیہونی حکومت نے نہ صرف یہ کہ رمضان المبارک میں اپنے حملے بند نہیں کئے بلکہ ان کی شدت اور وسعت بھی بڑھا دی ۔

 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے غزہ کے تعلق سے مغربی حکومتوں کی منافقت پر سخت تنقید کی اورفرمایا غزہ کے معاملے میں مغربی حکومتوں نے اپنی ماہیت کے ساتھ ہی مغربی تمدن کی حقیقت بھی برملا کردی۔ آپ نے فرمایا کہ مغربی حکومتوں نے نہ صرف یہ کہ مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملے، عورتوں اور بچوں کا قتل عام روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ فلسطینی عوام کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کی مدد اور حمایت بھی کی ہے۔

 

رہبر معظم نے اپنے خطبوں کے آخر میں اتحاد بین مسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں سے اپنا اتحاد مستحکم کرنے پر تاکید کی۔/

 

4209793

 

 

نظرات بینندگان
captcha