ایکنا نیوز- آستانہ مقدس عباسی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لبنان کے عیسائی صحافی سرکیس الدویهی جو عراق میں زیارات پر موجود ہے انہوں نے ایک نیوز چینل سے گفتگو میں کہا:
امام حسین(ع) کی اصلاحی اور اخلاقی تحریک وہی حضرت مسیح(ع) اور دیگر انبیاء کی تحریک کا سلسلہ ہے۔
انہوں نے زیارت اربعین کے حوالے سے کہا: اربعین یا چہلم امام کو موقع عجیب اور خوشگوار روحانی کیفیت کا نام ہے اور نجف سے کربلا کے راستے زائرین کا سفر سخاوت اور مہمان نوازی کا خوبصورت جلوہ ہے اور مجھے بیحد متاثر کیا۔
انکا کہنا تھا: اربعین کے رسومات ایک الھی توفیق ہے اور مجھے فخر ہے کہ زائرین امام حسین(ع) کے ہمراہی کا شرف حاصل ہوا۔
الدویهی کا کہنا تھا: زیارات مقامات مقدس کا بڑا اہم مقام ہے یہ تمام اہل ایمان کے لیے ایک پناہ گاہ ہے جو صرف مسلمانوں تک محددو نہیں۔/
4087548