امریکی حکومت نے آزادی بیان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے العالم، پریس ٹی وی اور انصاراللہ یمن سے تعلق رکھنے والے المسیرہ سمیت مزاحمتی محاذ کی متعدد سائٹوں کو بند کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے منگل کی شام العالم، المیسرہ اور پریس ٹی وی سمیت مزاحمتی محاذ کی کئی سائٹوں کو بند دیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے العالم، المسیرہ اور پریس ٹی وی کے علاوہ مزاحمتی محاذ کی کئی دوسری سائٹوں کو بھی بند کر دیا ہے جس میں المعلومہ بھی شامل ہے۔
اس سے پہلے آزادی بیان کا ڈھونگ رچانے والے امریکہ نے آزادی بیان پر شب خون مارتے ہوئے پرس ٹی وی کے یوٹیوب پیج کو ریموو کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بعض دیگر اہم مذہبی ویب سائٹس کے بھی بند کرنے کی اطلاعات ہیں۔/