عوامی شرکت اتحاد کا پیغام/ فقر و فساد کی ریشہ کنی پر تاکید

IQNA

حجت‌الاسلام رئیسی؛

عوامی شرکت اتحاد کا پیغام/ فقر و فساد کی ریشہ کنی پر تاکید

9:21 - June 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3509630
تہران(ایکنا) امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ، میزائیل پروگرام پر مذاکرات مسترد کردی۔

ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

 

صدراتی انتخاب میں کامیابی کے بعد حجت‌الاسلام والمسلمین سیدابراهیم رئیسی نے پہلی پریس کانفرنس کی اور ایرانی عوام کی شرکت کو سراہتے ہوئے عالمی امور کے حوالے سے کہا کہ  امریکا نے جوہری معاہدے2015 کی خلاف ورزی کی جبکہ یورپی یونین بھی وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی۔

 

ان کا کہنا تھاکہ امریکا ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھانےکاپابند ہے، خارجہ پالیسی جوہری معاہدے تک محدودنہیں ہوگی، ایرانی عوام کی امنگوں کو جوہری ڈیل سے نہیں جوڑ سکتے۔

 

ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی ہم منصب سے ملاقات، میزائل پروگرام اور خطے کے عسکری گروپوں کی حمایت ترک کرنے کے معاملے پر مذاکرات سے انکار کردیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے پہلی پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کو جوہری معاہدے میں شمولیت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پرعائد پابندیاں ختم کر کے امریکا اپنی سنجیدگی ثابت کرسکتا ہے اور اس سے کم پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

 

نومنتخب ایرانی صدر سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے تو ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ’’نہیں‘‘۔ اسی طرح میزائل پروگرام  کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

ایران کے نئے صدر کے بارے میں عالمی قوتوں نے اُن کے سخت گیر نظریات کے باعث پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا اور اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی صدر ابراہیم رئیسی نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

 

ایران کے نئے صدر کے اس بیان پر تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ امریکا نے 1988 میں 5 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کو پھانسی کی سزا دینے کے الزام پر ابراہیم رئیسی پر پابندی عائد کردی تھی جب وہ ڈیتھ پینل میں بطور پراسیکیوٹر شامل تھے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ دنیا کےساتھ باہمی رابطو ں کےخواہاں ہیں، پڑوسی ممالک سے تعلقات میں بہتری ترجیحات میں شامل ہے اور پوری دنیا سے بات چیت کریں گے۔

 

چین کے حوالے سے نومنتخب صدر کا کہنا تھاکہ ایران اور چین کے اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں اور ہم یقینی طور پر ان صلاحیتوں کی بحالی کی کوشش کریں گے۔

3979112

 

نظرات بینندگان
captcha