رهبر معظم حسینیه امام خمینی(ره) میں ووٹ ڈالتے ہوئے؛ تقدیر ساز دن میں ووٹ ڈالیں

IQNA

رهبر معظم حسینیه امام خمینی(ره) میں ووٹ ڈالتے ہوئے؛ تقدیر ساز دن میں ووٹ ڈالیں

9:43 - June 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509592
تہران(ایکنا) رھبر معظم حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے الیکشن ڈے کو اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا: آج میدان عوام کے ہاتھوں میں ہے جو ووٹ کے زریعے سے ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق رهبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح سویرے سات بجے تہران کے حسینیه امام خمینی(ره)  

میں ووٹ کا استعمال کیا۔

 

آیت‌الله خامنه‌ای نے ووٹ ڈالنے کے بعد فرمایا کہ آج میدان عوام کے ہاتھوں میں ہے جو ووٹ سے ملکی تاریخ اور مستقبل کا تعین کریں گے۔

 

رهبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: عقل و منطق کا تقاضا ہے کہ  تمام لوگ انتخابات میں ووٹ کا استعمال کریں اور یہی عوام اور ملکی مفاد میں بہتر ہے۔

 

انہوں نے فرمایا کہ سب نکل کر ووٹ ڈالیں اور یہ نہ کہے کہ میرے ووٹ سے کیا فرق پڑے گا کیونکہ یہی ایک ایک ووٹ ملکر لاکھوں ووٹ بنے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ کہ سب لوگ پہلی فرصت میں نکل کر ثوات کی نیت سے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

 

رھبر معظم نے اس امید کا اظھار کیا کہ ایام ولادت حضرت علی‌بن‌موسی‌الرضا علیه‌السلام کی برکت سے یہ دن جشن و خوشی کا باعث بنے گا، انہوں نے انتخابات میں خدمات انجام دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔/

3978228

نظرات بینندگان
captcha