'کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے' کا نعرہ غیر اسلامی قرار دیکر پابندی لگانے کی درخواست

IQNA

'کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے' کا نعرہ غیر اسلامی قرار دیکر پابندی لگانے کی درخواست

10:31 - July 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507857
تہران(ایکنا) لاہور ہائی کورٹ نے ذرائع ابلاغ پر 'کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے' کے الفاظ کے استعمال کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے اور معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سلمان ادریس ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے آئندہ اجلاس میں ان الفاظ پر غور کیا جائے کہ کیا یہ الفاظ درست ہیں؟

فاضل چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اسلامی نظریاتی کونسل اپنی رائے سے صدر مملکت، وزیراعظم اور لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کرے۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اخبارات، ٹی وی چینلز اور سرکاری ذرائع ابلاغ میں غیر اسلامی الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے۔

وکیل کے مطابق اللہ کے فیصلوں کے خلاف کوئی بھی نہیں لڑ سکتا، اس لیےکورونا سے لڑنے جیسے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی یلغار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیانات میں بارہا یہ کہا ہے کہ 'کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے' اور متعدد حکومتی مہمات اور عوامی آگہی کے پیغامات میں بھی یہی نعرہ استعمال کیا جارہا ہے۔

225666

نظرات بینندگان
captcha