مصری بزرگ کی کاپی پر قرآنی کتابت + تصاویر

IQNA

مصری بزرگ کی کاپی پر قرآنی کتابت + تصاویر

8:14 - June 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3507838
تہران(ایکنا) محمد عبدالمقصود نے چار مرتبہ قرآن کی مکمل خطاطی کی ہے اور کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں چوتھی بار انہوں نے یہ کام انجام دیا ہے۔

بزرگ ریٹائرڈ سرکاری مصری ملازم محمد عبدالمقصود نے اپنے فارغ اوقات کو فضول کاموں کے بجائے آیات وحی کی خطاطی میں گزارنے کا شغل اختیار کیا ہے۔

 

مصری شهر «منفلوط» کے سابق اکاونٹ افیسر کا کہنا ہے: میں جب چھوٹا تھا تو کاپیوں پر قرآنی آیات لکھتا تھا اب ریٹائرڈ ہوا تو میں نے سوچا کیوں نہ مکمل قرآن لکھوں۔

 

عبدالمقصود سال ۲۰۱۶ سے اس پر کام کررہا ہے اور پہلی بار انہوں نے تیرہ مہینے میں قرآن مکمل کیا۔

 

انکا کہنا تھا: چار سال سے یہی مصروفیت ہے اور روزانہ دس صفحوں کو کاپی پر لکھنے کی مشق کرتا ہوں۔

 

مصری بزرگ کا کہنا تھا: شروع میں قرآنی آیات لکھنا سخت کام تھا اور درست لکھائی اور اعراب لگانا آسان نہ تھا مگر اب پریکٹس کے بعد آسانی سے یہ کام انجام دیتا ہوں۔

 

محمد عبدالمقصود کا کہنا تھا: پہلا نسخه ۱۳ مہینے میں مکمل ہوا، دوسرا آٹھ مہینے میں، تیسرا چھ اور چوتھی بار صرف چار مہینے میں قرآن کی کتابت مکمل کی۔

 

مقصود کے مطابق ہر کاپی یا نوٹ بک  ۲۰۰ صفحات پر مشتمل ہے اور ہر قرآنی نسخہ تین کاپیوں پر مکمل ہوجاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ جب تک زندگی باقی ہے یہ کام جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔/

3907567

نظرات بینندگان
captcha