حرم کاظمین(ع) خدام کے کورونا میں مبتلا کی خبریں رد

IQNA

حرم کاظمین(ع) خدام کے کورونا میں مبتلا کی خبریں رد

8:01 - June 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507819
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس امامین کاظمین(علیهما السلام) نے اسٹاف اور خدام کو کورونا ہونے کی خبروں کو رد کردیا۔

آستانہ مقدس کاظمین (علیهما السلام) نے ایک بیان جاری کیا ہے جسمیں کہا گیا کہ

آستان کاظمین(ع) کے اسٹاف مکمل صحت یاب ہیں اور انکے ڈاکٹر حیدر الشمری نے واضح کیا ہے کہ انکے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبریں افواہ اور جھوٹ ہیں۔

 

حرم کاظمین کے مطابق آستانے کے تمام اسٹاف اور خدام مراجع تقلید اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکے زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔

 

آستانہ کاظمین نے درخواست کی ہے کہ اس طرح کی خبروں کو تصدیق اور تائید کے ساتھ شائع کی جائے۔/

3906965

نظرات بینندگان
captcha