ترکی سے آذربایجانی میں قرآن کا مترجم دار فانی سے رخصت

IQNA

ترکی سے آذربایجانی میں قرآن کا مترجم دار فانی سے رخصت

7:27 - October 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506747
بین الاقوامی گروپ- قرآنی مترجم پروفیسر«واسم محمد علی‌اف» آذربائیجان میں انتقال کرگئے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق مشرق شناس اور ترکی سے آذربائیجانی زبان میں قرآن کے مترجم پروفیسر

«واسم محمد علی‌‌اف» گذشتہ روز انتقال کرگیے جنکو باکو کی یونیورسٹی سے تشیع کرکے خیابان مفاخر کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

انکے تشیع جنازہ میں ایرانی سفیر جواد جهانگیرزاده اور ثقافتی نمایندے اصغر فارسی سمیت اعلی حکام اور شخصیات شریک تھیں۔

 

پروفسور واسم محمد علی‌اف (پیدایش ۱۹۴۲ عیسوی- باکو) عربی زبان و ادبیات کے ماہر تھے جبکہ اہم پوسٹوں پر انکی خدمات رہی ہیں۔

 

کم عمری میں ڈاکٹریٹ کے بعد مختلف علمی اور تحقیقی اکیڈمیز اور غیر ملکی اداروں میں خدمات کے بعد انکو سال ۲۰۰۲ میں آذربائیجان کے اعلی اعزاز سے نوازا گیا۔

 

واسم محمد علی‌اف، کی  ۲۰ کتابیں اور ۶۰۰ علمی مقالے قابل ذکر ہیں اور انکی سرپرستی میں قرآنی ترجمے کا ادارہ قایم کیا گیا اور اب تک دس بار اسکی اشاعت ہوئی ہے۔

 

 

سال ۱۹۹۷ کو قفقاز علمی کونسل کے سربراہ منتخب ہوئے  انکے علمی آثار میں عربی زبان، قرآن مجید ، اسلام شناسی، اخلاقی اور عرفانی موضوعات پر مقالے قابل ذکر ہے۔/

3850035

نظرات بینندگان
captcha