2019 دوسری سہ ماہی میں؛ بیس ہزار قطری خواتین کی حفظ قرآن میں شرکت

IQNA

2019 دوسری سہ ماہی میں؛ بیس ہزار قطری خواتین کی حفظ قرآن میں شرکت

5:13 - October 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3506734
بین الاقوامی گروپ- بیس ہزار طالبات اور خواتین نے قرآنی اور اسلامی کورسز سے استفادہ کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے پینینسیولا کے مطابق سال ۲۰۱۹ کی دوسری مصری میں مصر کے قرآنی اور اسلامی کلاسز میں بیس ہزار خواتین اور طالبات شریک ہوئیں۔

 

مذکورہ کلاسز قطر کے اکیس مختلف اسلامی اور قرآنی مراکز میں منعقد ہوئیں  جو ادارہ اوقاف اور اسلامی امور کی نگرانی میں کام کررہے ہیں۔ کلاسز میں قطری اور قطر میں مقیم غیر ملکی طالبات شریک تھیں۔

 

قطر کی وزارت اوقاف کی جانب سے خواتین اور طالبات کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی تھیں جبکہ کلاسز میں تجوید، تفسیر اور تلاوت کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔

 

ان مراکز میں مجموعی طور پر ۷۱۸ کلاسز صبح اور شام کے اوقات میں منعقد ہوئی جنمیں قطری خواتین اورطالبات نے تیرہ قرآنی پروگرامز بعنوان «صحائب الخیر» میں شرکت کیں جبکہ حفظ قرآن پر خصوصی توجہ دی گیی۔/

3847727

نظرات بینندگان
captcha