آیت‌الله تسخیری: قرآن انسانی فطرت کی عکاسی اور نقشہ کشی کرتا ہے

IQNA

آیت‌الله تسخیری: قرآن انسانی فطرت کی عکاسی اور نقشہ کشی کرتا ہے

10:26 - May 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506115
بین الاقوامی گروپ- تقریب مذاہب کونسل کے سربراہ کے مطابق قرآن فطرت کی عکاسی کرتا ہے اور انکے معجزے حیات انسانی سے ہم آہنگ ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق تہران کے عیدگاہ امام خمینی(ره) میں ستائیسویں قرآنی نمایش جاری ہے ، افتتاحی تقریب میں

صدر مملکت کی مشیر معصومه ابتکار، ایران میں پاکستانی سفر؛ رفعت مسعود، عراقی سفیر؛ یاسر عبدالزهرا کے علاوہ هندوستان، بحرین، فلسطین، نایجیریا، یمن، کیمرون، تاجیکستان، آذربایجان، افغانستان اور کمبوڈیا کے سفارت کار شریک تھے۔

 

تقریب مذاہب کونسل کے سربراہ اور رھبر معظم کے مشیر اعلی آیت‌الله محمدعلی تسخیری نے تقریب سے خطاب میں کہا:

قرآنی انسانی فطرت اور زندگی کی عکاسی کرتا ہے اور ان سے مکمل ہم آہنگ ہے۔

 

انکا کہنا تھا: قرآن فطرت اور وجود کی گہرائیوں سے آگاہ ہے اور اس حوالے سے ہر قرآنی کام انسانیت کی خدمت شمار کیا جاسکتا ہے۔

 

آیت‌الله تسخیری کا کہنا تھا: قرآنی ہماری آنکھ، زبان اور کان ہونا چاہیے، انسانی مسایل کو قرآن کے منظر میں دیکھنا چاہیے اور اس سے راہ حل لینے کی ضرورت ہے۔

 

قرآنی نمایشگاہ کے بین الاقوامی امور کے ڈایریکٹرمحمود واعظی نے تقریب سے خطاب میں کہا : نمایشگاہ کا اہتمام ادارہ قرآن و عترت اور وزارت ثقافت کے تعاون سے کیا گیا ہے اور مید ہے کہ قرآن سے مظلوموں کی داد رسی میں مدد ملے گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ کوشش کی گیی ہے کہ  امام خمینی(ره) کی نظر میں قرآنی تعلیمات کے فروغ پر کام کیا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے بھی مشاورت کی گیی ہے۔

 

واعظی نے نمایش میں پاکستان کی شرکت کو خصوصی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نمایش میں تیونس کے الزیتونہ تحقیقی مرکز، ملایشین قرآنی پبلیکیشن، عمانی ادارے اور روضہ حضرت عباس اور امام عالی قام کے ادارے سمیت سولہ ممالک کے نمایندے شریک ہیں۔/

3811323

نظرات بینندگان
captcha