ایکنا نیوز- شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر سید محمد علی شاہ کو گذشتہ شام کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں شہید کر دیا گیا شہید ہونے والے سید محمد علی شاہ کے ڈی اے سرکاری ادارے کے ملازم تھے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے انکے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں ابھی تک ریاست کو ناکامی کا سامنا ہے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے کہا کہ وطن عزیز کا کوئی شہری بھی دہشتگردوں کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔
علما کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ افکار کی ترویج کرنے والے مراکز کے خلاف آپریشن کے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔
۔۔