گلوبل ریسرچ : جنگ عظیم دوم کے بعد ۳۰ ملین افراد امریکی جنگ طلبی کا شکار

IQNA

گلوبل ریسرچ : جنگ عظیم دوم کے بعد ۳۰ ملین افراد امریکی جنگ طلبی کا شکار

8:12 - January 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3505646
بین الاقوامی گروپ- کینیڈا کی گلوبل ریسرچ کے مطابق جنگ عظیم دوم کے بعد اب تک تیس ملین لوگ ۳۷ ممالک میں امریکی جنگ طلبی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں نیوز ایجنسی سانا کے مطابق کینیڈا کی گلوبل ریسرچ تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایشیاءء سے لیکر افریقہ اور یورپ سے لیکر لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک میں جنگ کا ذمہ دار امریکہ ہے اور جنگ عظیم اول میں جانی نقصان کے دو برابر افراد بالواسطہ طور پر امریکی جنگ طلبی کا شکار بن چکے ہیں۔

 

اس سروے کے مطابق  ۱۰ سے ۱۵ ملین افراد بلا واسطہ عراق اور ویتنام وغیرہ میں امریکی جنگ کا نشانہ بنے ہیں جبکہ دس ملین دیگر لوگ بالواسطہ طور پر امریکی جنگ افروزیوں کے نتیجے میں ہاتھ سے جان دھو بیھٹے ہیں۔

 

دہشت گردی سے جنگ اور خطرناک ہتھیاروں کے خلاف مہم کے نام پر مذکورہ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں جیسے افغانستان میں ۲۰۰۱ کے دوران جنگ اور عراق کی جنگ جسکے نتیجے میں لاکھوں لوگ ہلاک اور مہاجرت پر مجبور ہوچکے تھے۔/

3782953

 

نظرات بینندگان
captcha