سعودی عرب؛ طلبا قرآنی مقابلوں میں 500 طلبا کی شرکت

IQNA

سعودی عرب؛ طلبا قرآنی مقابلوں میں 500 طلبا کی شرکت

8:06 - January 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3505644
بین الاقوامی گروپ- طلبا و طالبات قرآنی مقابلوں کا مقابلہ «جده» یونیورسٹی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «spa.gov.sa؛ کے مطابق طلبا کا قرآنی مقابلہ کل سے شروع ہوچکا ہے جو پچیس جنوری تک جاری رہے گا۔

 

مقابلوں میں «جده» کی اکیس یونیورسٹیوں سے پانچ سو طلبا و طالبات شریک ہیں۔

 

حفظ کل قرآن بمع  قرائت و تجوید، حفظ ۲۰ پارے بمع قرائت و تجوید، حفظ ۱۰ پارے بمع قرائت و تجوید ، حفظ ۵ پارے بمع قرائت و تجوید کے مقابلے شامل ہیں جبکہ جیتنے والوں کے لیے  ۵۰۰ هزارسعودی ریال مقرر کیا گیا ہے۔

 

مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج صلاح بن سالم باعثمان نے مقابلوں کے عالمی میعار پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حسن قرائت پر تسلط اور اصول و ضوابط سے مکمل آشنائی قرآء کے لیے ضروری ہے اور حفظ مقابلوں میں ان قواعد کا خیال رکھنا ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں میں دس اہم ماہرین ججز کے طور پر شرکت کررہے ہیں جو حفظ، تجوید اور حسن قرآت پر نظارت کریں گے۔/

3782654

نظرات بینندگان
captcha