قطر؛ «شیخ جاسم» قرآنی مقابلوں میں ۸۴۰ امیدواروں کی شرکت

IQNA

قطر؛ «شیخ جاسم» قرآنی مقابلوں میں ۸۴۰ امیدواروں کی شرکت

7:41 - October 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505226
بین الاقوامی گروپ- آٹھ سو چالیس طلبا و طالبات پچیسویں «شیخ جاسم بن محمد ثانی» میں نام لکھوا چکی ہیں۔

ایکنا نیوز- قطری العرب نیوز کی ویب سایٹ کے مطابق پچیسویں «شیخ جاسم بن محمد ثانی» قومی قرآنی مقابلے حفظ، ترتیل اور تجوید کے شعبوں میں منعقد ہوں گے۔

 

قومی قرآنی مقابلہ «شیخ جاسم بن محمد ثانی» میں اب تک آٹھ سو چالیس امیدوار نام لکھوا چکے ہیں جبکہ آخری تاریخ جمعرات اٹھارہ اکتوبر مقرر کی گیی ہے۔

 

حفظ مقابلوں میں صرف قطر کی طالبات شریک ہوں گی جبکہ مقابلہ حفظ میں حفظ پانچ پارے، دس پارے، پندرہ پارے، بیس پارے اور حفظ پچیس پارے شامل ہیں۔

 

حفظ کل قرآن تین کیٹگری میں ہوگا جنمیں قطری طلبا کے درمیان حفظ کل قرآن بمع ترتیل و تجوید شامل ہے۔

 

دوسرے گروپ میں حفظ کل قرآن کا مقابلہ ائمه جماعات، اساتذہ، موذن اور قرآء کے درمیان ہوگا جسمیں قطر میں مقیم تمام اقوام اور ممالک کے افراد شریک ہوسکتے ہیں جبکہ تیسرے گروپ میں حفظ کل قرآن میں قطر میں مقیم غیر قطری افراد شریک ہوں گے ۔

 

اداره امور قرآن  و وزارت اوقاف قطر کے تعاون سے مقابلوں میں شرکت کے لیے لازمی ہے کہ امیدوار قطر میں رہایش پذیر ہو، مقابلوں کے انعقاد کی کنفرم تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

3756079

نظرات بینندگان
captcha