اٹلی: مساجد کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں سکتے

IQNA

اٹلی: مساجد کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں سکتے

9:20 - August 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504959
بین الاقوامی گروپ: اٹلی کی وزیر داخلہ «ماتئو سالوینی» نے ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ اٹلی میں مزید کسی مسجد کی گنجایش نہیں

ایکنا نیوز- بوابہ فیٹو نیوز کے مطابق اٹلی کی وزیر داخلہ «ماتئو سالوینی» کا کہنا تھا: اس کے بعد اٹلی مسجد کی تعمیر کے لیے کسی طور زمین نہیں دی جاسکتی۔

 

انکا کہنا تھا: اٹلی میں مسجد کی تعمیر سے عوام غصے میں آسکتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق اٹلی میں مسلمانوں کی عبادات کے لیے لگ بھگ ۷۰۰  مقامات پر مراکز موجود ہیں جنمیں سے صرف ۶ مساجد رسمی طور پر تعمیر شدہ ہیں باقی دیگر عارضی طور پر نماز خانوں کی شکل میں موجود ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اٹلی میں اس وقت سولہ لاکھ تیرہ ہزار مسلمان آباد ہیں جنمیں سے صرف ایک سو پچاس اٹالین اور باقی دیگر مہاجر ہیں۔/

3738033

 

 

نظرات بینندگان
captcha