ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ذیقعد کا مہینہ 29 دنوں کا ہوگا جس کے باعث ذوالحج کا چاند اتوار 12 اگست کو نظرآنے کاقوی امکان ہے۔
ذوالحج کی پہلی تاریخ پیر13اگست کوہوگی جبکہ عیدالاضحی 22 اگست کوہونے کا امکان ہے۔
۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج (ہفتہ کو) دوپہر کے وقت چاند کی پیدائش ہونا شروع ہوگی۔