دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز

15:34 - May 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3504624
بین الاقوامی گروپ: مقابلے کے پہلے دن تنزانیہ،یوگنڈا،تاجیکستان،پرتگال اور میانمار کے قاریوں نے قرآت کا اعزاز حاصل کیا

دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز

ایکنا نیوز- الامارات الیوم نیوز کے مطابق بائیسویں دبئی قرآنی ایوارڈ مقابلہ بعنوان « زاید مقابلہ»، شروع ہوچکا ہے جسکی نظارت حاکم دبئی کے مشیر  ابراهیم محمد بوملحه کررہے ہیں۔

 

ابراهیم محمد بوملحه ضمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: دبئی قرآنی ایوارڈ دنیا کے عظیم ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے جس میں اول تا سوم آنے والوں کو بالترتیب ۲۵۰ هزار درهم ، ۲۰۰ هزار درهم اور ۱۵۰ هزار درهم دیا جاتا ہے جبکہ چہارم تا دھم آنے والوں کو فی کس۳۵۰ هزار درهم دیا جاتا ہے۔

 

مقابلوں کے پہلے دن اردن کے  ناصر نهاد ذیب ، تاجیکستان کے ، محمدصالح حیاتوف ،تنزانیہ کے ، فارس سعید حمای اور پرتگال  وغیرہ کے قاریوں نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

 

 قابل ذکر ہے کہ بایسویں دبئی ایوارڈ مقابلوں میں ۱۰۴ ممالک کے حفاظ  کرام شریک ہیں جبکے مقابلے  بیس رمضان المبارک تک جاری رہیں گے۔/

3717411

نظرات بینندگان
captcha