جرمنی؛ آمفی تھیٹر ہال میں رمضان پروگرام

IQNA

جرمنی؛ آمفی تھیٹر ہال میں رمضان پروگرام

12:47 - May 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504618
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے «اوبرهاوزن» تھیٹر ہال میں رمضان المبارک کی مناسبت سے اسلامی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے

جرمنی؛ آمفی تھیٹر ہال میں رمضان پروگرام

ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اوبرھاوزن ہال میں رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جنمیں مختلف موضوعات پر اسلامی کلاسز شامل ہیں

پروگرام انتظامیہ کے مطابق ہر روز شام کو کلاسز منعقد ہوں گی جبکہ افطاری کے بعد بھی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

خواہشمند افراد ان پروگراموں میں اسلامی معارف کے حوالے سے آشنائی کے لیے شرکت کرسکتے ہیں جبکہ معاشرتی مسایل اور ثقافتی موضوعات پر بھی مباحثے ہوں گے۔

 

افتتاحی پروگرام میں مختلف مذاہب کے دانشور شریک تھے جنہوں نے روزہ کے تاریخی پس منظر پر اپنے عقاید کے رو سے خطابات کیے۔

 

 

جرمن صحافی   ایزابل شایانی، اور جاسپر فون آلتنبوتوم نے  «اسلام اور جرمن» نے رمضان کے موضوع پر گفتگو کی جبکہ ایک تھیٹر نمایش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، تین جون کو  «بودھیزم» کے موضوع پر نشست منعقد ہوگی جبکہ (نو جون ) کو «علوی روحانیت» کے موضوع پر گفتگو کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

رمضان المبارک کا اختتام چودہ جون کو ہوگا جبکہ اوبرھاوزن ہال میں پروگرام پندرہ جون تک مختلف نمایشوں کے ساتھ جاری رہے گا ۔/

3716776

نظرات بینندگان
captcha