رمضان المبارک اور بہار قرآن ؛ رهبر معظم انقلاب کے ہمراہ قرآنی پروگرام

IQNA

رمضان المبارک اور بہار قرآن ؛ رهبر معظم انقلاب کے ہمراہ قرآنی پروگرام

8:44 - May 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3504593
بین الاقوامی گروپ: محفل انس با قرآن کے عنوان سے محفل رمضان المبارک کے پہلے دن حسینیه امام خمینی(ره) میں منعقد ہوئی

رمضان المبارک کے پہلے دن ؛رهبر معظم انقلاب کے ہمراہ قرآنی پروگرام

ایکنا رپورٹ کے مطابق ہر سال رمضان المبارک میں قرآن اجتماع رمضان المبارک کے پہلے دن حسینیه امام خمینی(ره) میں منعقد ہوتا ہے جسمیں رہبر معظم خصوصی طور پر شریک ہوتے ہیں

 

 

گذشتہ روز عصر کے وقت محفل کا آغاز خراسان رضوی کے عالمی شہرت یافتہ  قاری مختار دهقان کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد ایران کے صوبہ کهگیلویه و بویراحمد کے قاری علیرضا مسیح‌پور نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا اور اسکے بعد قم کے قرآنی گروپ نے اجتماعی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔

 

گیلان کے مهدی عبرتی، اور عالمی شہرت یافتہ قاری محمدحسین سعیدیان کی تلاوت کے علاوہ ھمدان کے قاری سید مھدی کو بھی قرآت کا موقع دیا گیا

 رمضان المبارک کے پہلے دن ؛رهبر معظم انقلاب کے ہمراہ قرآنی پروگرام

 

محفل میں  سید کریم موسوی، نے قرآن کی تعریف کو  نهج البلاغه کے کلمات سے شاعری کی صورت میں پیش کیا جبکہ قاری اور حافظ امیرحسین حیدری نے تھران کی نمایندگی میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

 

اختتامی تلاوت سیدمحمدجواد حسینی کی تھی جسکے بعد مصباح‌الهدی گروپ نے تواشیح پیش کیا۔

 

قرآنی محفل کے اختتام پر رھبر معظم نے خطاب کیا ۔

 

قابل ذکر ہے کہ قرآنی پروگرام کو ایرانی قرآنی ٹی وی چینل اور ریڈیو قرآن سے برراہ راست نشر کیا گیا ۔/

3715369

نظرات بینندگان
captcha