نُجَباء اسرائیل کے خلاف جنگ میں حزب‌الله کے ساتھ ہوگی

IQNA

نُجَباء اسرائیل کے خلاف جنگ میں حزب‌الله کے ساتھ ہوگی

8:50 - February 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504239
بین الاقوامی گروپ – صھیونی رژیم نے نجباء مقاومتی تنظیم نجبا کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کا دورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرے میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی

نُجَباء اسرائیل کے خلاف جنگ میں حزب‌الله کے ساتھ ہوگی

ایکنا نیوز- نجبا میڈیا کے مطابق روزنامه «ٹایمز» اسرائیل اپنی ایک رپورٹ « حزب‌الله – اسرائیل جنگ میں عراقی مقاومتی گروپوں کی معاونت» کے حوالے سے لکھتا ہے کہ  شیخ اکرم الکعبی کا دورہ لبنان اور شهید «عماد مغنیه» کی سالگرہ میں شرکت معنی خیز ہے۔

 

صھیونی اخبار نجباء کو ایک «طاقتور» گروپ قرار دیتے ہوئے لکھتا ہے: نجباء اور حزب اللہ سال ۲۰۱۳ سے شام میں یکجا لڑ رہی ہیں اور داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

 

روزنامہ ٹایمز اسرائیل نے نُجَباء اور حزب‌الله کو ایرانی حمایت یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کی جنگ اور اہم علاقوں کی آزادی میں انکا کردار اہم رہا ہے۔

 

اخبار کی ویب سایٹ میں لکھا ہے: الکعبی نے عماد مغنیه کے مزار پر حاضری دی اور عہد کیا کہ  اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب‌الله کے ہمراہ ہوں گے۔

 

ٹایمز اسرائیل مزید لکھتا ہے: نجبا لیڈروں کا کہنا ہے کہ جس طرح وہ شام میں متحد تھے  اسرائیل کے خلاف محاز میں بھی یکجا ہوں گے۔/

3693718

نظرات بینندگان
captcha