مسلم عسکری اتحاد اپنی پوزیشن واضح کرے کہ یہ اتحاد کیوں اور کس لئے بنایاگیا،17دسمبر کو ملین مارچ ہوگا امیر جماعت اسلامی

IQNA

مسلم عسکری اتحاد اپنی پوزیشن واضح کرے کہ یہ اتحاد کیوں اور کس لئے بنایاگیا،17دسمبر کو ملین مارچ ہوگا امیر جماعت اسلامی

18:19 - December 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503934
بین الاقوامی گروپ:پاکستان کی ایک اہم ترین مذہبی و سیاسی پارٹی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے ٹرمپ کے فیصلے کو عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا۔

ایکنا نیوز- شفقنا-تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بیت المقدس کا اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف کراچی میں17دسمبر کو ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسرائیل کا مسئلہ نہیں یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے،ٹرمپ کا فیصلہ عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے،عالم اسلام کے حکمران بزدل اور بے حس ہو سکتے ہیں لیکن کراچی سے جکارتہ تک مسلم امہ بیدار ہے ۔

 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کی فوج کا اتحاد اپنی پوزیشن واضح کرے کہ یہ اتحاد کس غرض سے بنایاگیا ہے۔ انہوں نے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف ایکشن پلان مرتب کرے،مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانے بند کیے جائیں اور امریکا کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی درالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی(حلقہ خواتین)کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے خواتین کے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نظرات بینندگان
captcha